لاہور (جیوڈیسک) کمیشن بڑھانے کے مطالبے پر پنجاب کے متعدد پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے اور بلیک میں پٹرول دو سو روپے لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کے دوسرے دن سی این جی کی بھی بندش سے صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ اور منافع خور میدان میں آ گئے ہیں۔ پنجاب کے کئی شہروں میں پٹرول بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے۔ پٹرول انہیں بلیک میں پٹرول 150 سے دو سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔