پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

 Fog

Fog

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج صبح کے وقت پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گزشتہ روز اسکردو ملک کا سرد ترین علاقہ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد, لاہور اور فیصل آباد میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور، پارا چنار اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔