پنجاب پولیس کا ملزم سے اعتراف جرم کرانے کیلئے روایتی تشدد کا سلسلہ جاری

Punjab Police

Punjab Police

شیخوپورہ (جیوڈیسک) پنجاب میں پولیس بدلی نہ تھانہ کلچر بدل سکا۔ پولیس کو سدھارنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلع شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک کے تھانہ فیکٹری ایریا میں پولیس نے ایک ملزم کو ایک ملزم کو پیٹ کے بل لٹا کر پولیس کا جوان پوری قوت کے ساتھ پنجاب پولیس کا مشہور چمڑے سے بنا چھتر مارتا رہا۔

پنجاب کے تھانوں میں ملزموں کی چھتر پریڈ نئی بات نہیں ماضی میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے لیکن تھانہ کلچر کو ابھی تک نہیں بدلا جا سکا۔