پنجاب پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکہ میں دو وکلا کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ احسان باری

Ihsan Bari

Ihsan Bari

ہارون آباد : قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے اپنی روائتی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکہ میں دو وکلا ء کو گولیوں سے بھون ڈالا اور دیگرکو زخمی کردیا پہلے بھی پولیس لاہور میں ایک دینی جماعت کے دفتر پر حملہ آور ہو کر معصوم کلمہ گوئوںکو قتل کرچکی ہے

ہمہ قسم انتظامیہ چونکہ شریف برداران کی مونچھ کے بال بنی ہوئی ہے اس لیے ممکن ہی نہ ہے کہ ایسی بڑی واردات پولیس یا انتظامیہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے نوٹس میںلائے بغیر کرسکے ابھی تک ان پر نہ تو قتل کے مقدمات درج ہوئے ہیں اور نہ ہی انھیں گرفتار کیا گیا ہے جو کہ انتہائی غیر قانونی اور قابل مذمت حرکت ہے۔

ڈاکٹر باری نے مزید کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ روس کی طرح کہ جب انقلابیوں نے زار روس کے محل کی طرف مارچ شروع کیا تو وہاں موجود حفاظتی سپاہ نے آنکھ ماری جسے تاریخ نے Twinkling Of Eyeکہا ہے جب زار روس کو پتا چلا کہ محافظین نے راستہ چھوڑ دیا ہے تو وہ محل کے زمین دوز راستوں سے بھاگ نکلا اور انقلاب مکمل ہو گیا۔ہو سکتا ہے کہ لادین بیورو کریسی نے قتل و غارت گری کو مشن سمجھ کر ایسا عمل کیا ہوتاکہ موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کی عمر جلد ختم ہو جائے کہ وہ روز روز کی اکھاڑ پچھاڑ سے تنگ ہوئے پڑے ہوں بہر حال جو بھی حالات ہوںاقتدار کا ہما کسی اور کے سر پر بیٹھتا نظر آتا ہے

اس سے پہلے کہ ذاتی طیاروں میں بیرون ملک بنائے گئے پلازوں میں رہائش کے لیے بھاگناپڑے بہتر ہوگاکہ آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب فوراً مستعفی ہو جائیںاس واقعہ پر ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا ہے چیف جسٹس آف پاکستان (سپریم کورٹ) ازخود نوٹس لے کرآئین کی خلاف ورزیوں ، امن عامہ کی بحالی میں ناکامیوں ، عوام کو مساو ی حقوق کی فراہمی ، غربت اور بیروز گاری کا خاتمہ نہ کرسکنے جیسے اقدامات کی وجہ سے موجودہ حکمرانوں کی چھٹی کروا کرنئے انتخابات فوج کی نگرانی میں کروانے کا حکم جاری کردیں۔

آخر میں انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ان کابشمول نام نہاد اپوزیشن راہنمائوں کے نام ای سی ایل پر ڈال دیے جائیںاوران سبھی کا مکمل احتساب کرنے کا بھی حکم جاری کیا جائے اور عوام کے خون سے بنائے گئے ان کے بنی گالائی ، جاتی امرائی اور زرداری و بلاول ہائوسز بھی بحق سرکار ضبط کیے جائیں۔

ADDRESS:Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,[email protected],[email protected],[email protected]