پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رشوت طلب کی: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ان کے ساتھی وزراء کو کافی دیر تک روکے رکھا اور رشوت طلب کی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے ساتھ تین وزراء بغیر پروٹوکول کے لاہور سے اسلام آباد کا سفر کر رہے تھے کہ پنجاب پولیس نے ان کو روک لیا اور چھوڑنے کے عوض لنگر کے لئے رشوت طلب کی۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور وزراء نے شناخت کروائی لیکن پولیس اہلکاروں نے ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں یقین نہیں کہ کوئی وزیر اعلیٰ بغیر پروٹوکول کے بھی سفر کر سکتا ہے۔