لاہور (جیوڈیسک) پنجاب پولیس نے صوبے کے مختلف شہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔پنجاب حکومت کی ہدایت پر پولیس نے صوبے بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ملتان پولیس نے 16 ایم پی او ایکٹ کے تحت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ سینٹرل جیل ملتان مختلف اضلاع سے پاکستان عوامی تحریک کے 8 رہ نماؤں کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد ، ساہیوال ، وہاڑی، منڈی بہاؤالدین، مظفرگڑھ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے بھی 200 سے زائد رہنما اورکارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 10 اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو لاہور آنے کی ہدایت کی ہے۔