اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب پولیس نے وزیر داخلہ کی درخواست پر 200 ایلیٹ فورس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم اسلام آباد بھجوا دی جو کل سے سیکورٹی ڈیوٹیاں انجام دینا شروع کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکہ کے بعد عندیہ دیا تھا کہ پنجاب پولیس اور رینجرز وفاقی دار الحکومت میں تعینات کیا جائے گا جس کے بعد آج پنجاب پولیس نے 200 ایلیٹ اہلکاروں پر مشتمل 25 ٹیمیں اسلام آباد روانہ کر دی ہیں جبکہ ان کے ساتھ 9 ایلیٹ کی گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے ایلیٹ فورس کی 24 ٹیمیں سیکورٹی ڈیوٹیاں جبکہ ایک ٹیم انتظامی امور دیکھے گی۔