ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) پنجاب میں پولیو پروگرام کو ایک اور دھچکا، دو نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہو گئی۔
قومی ادارہ صحت نے پنجاب میں دو نئے پولیو کسیز کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو بچے پولیو وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ بچوں میں ایک سال کی بشرہ اور نو ماہ کا معاویہ شامل ہے۔
پنجاب میں دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں پولیو کیسوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 4، خیبرپختونخواہ میں 9 اور فاٹا میں 41 کیسز سامنے آ چکے ہیںِ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال پاکستان پولیو کیسز میں گزششہ سال کی نسبت آگے نکل گیا۔ گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد 58 تھی۔