لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پنجاب حکومت کو یاد دہانی کا خط ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
بلدیاتی حلقہ بندیوں کے عمل میں صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
پنجاب حکومت جلد از جلد یونین کونسل اور وارڈز کی تفصیلات فراہم کرے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالی تفصیلات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کرے گا۔