لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا عمل آج سے باقاعدہ شروع ہو گیا، امیدوار 27 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی وصول کر سکتے ہیں، کل 22 دسمبر سے کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع ہوں گے۔
الیکشن کمیشنر پنجاب محبوب انور کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں سمیت 691 ریٹرننگ افسروں کو کاغذات نامزدگی فارم پہنچا دیئے گئے ہیں۔ امیدوار آج سے 27 دسمبر تک کاغذات نامزدگی وصول کر سکتے ہیں۔
کاغذات نامزدگی فارم اردو زبان میں شائع کیے گئے ہیں، جس میں امیدوار کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، سمیت منقولہ و غیر منقولہ جائیداد، بینک اکاونٹس اور زیورات سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔