لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ہیں، سردی کے موسم میں بھی لوڈشیڈنگ یہ پیغام دے رہی ہے کہ گرمیوں میں بجلی کی کوئی امید نہ رکھی جائے۔
این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار نو ہزار جبکہ طلب بارہ ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے۔ یوں تو بجلی کا شارٹ فال صرف تین ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے، مگر اسکے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جوں کا توں ہے۔
بجلی کی بندش سے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے تمام دعوے اور وعدے جھوٹ ثابت ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہات میں بارہ سے چودہ گھنٹوں کی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انجرجی بحران اب قومی مسئلہ بن چکا ہے، مگر حکمرانوں کا دھیان صرف سٹرکیں اور پل تعمیر کرانے پر ہی مرکوز ہے۔