پنجاب بھر کے جیالے میاں منظور وٹو کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں:حاجی سلیم خان چھیمہ
Posted on February 7, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حاجی سلیم خان چھیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے اور پیپلز پارٹی کے جیالے ہی اس فلسفے سے آشنا ہیں،پیپلز پارٹی محب وطن جیالوں کا اوڑھنا اور بچھونا ہے ،پنجاب بھر کے جیالے میاں منظور وٹو کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں اورمیاں منظور وٹو جیالوں کو ایک نیا پنجاب دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز سیکریٹیریٹ پنجاب لیاقت روڈ میں منعقدہ کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی جیالہ دوست پالیسی کی وجہ سے پیپلز پارٹی ہمیشہ ملکی سیاست میں عروج پر رہی ہے،موجودہ قیادت اور جیالوں کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہے،وقت گزرنے کے ساتھ پیپلز پارٹی کی بنیادیں مذید مضبوط ہورہی ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس کے کارکنوں نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں،کارکن پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کی قیادت میں متحد ہیں ،میاں منظور وٹو نے پنجاب کے دوروں میں کارکنوں کی آراء اور تجاویز کے مطابق اقدامات اٹھائے ہیں ،انشاء اللہ آئندہ بھی تنظیمی معاملات میںکارکنوں کی رائے کا احترام کیا جائے گااور کارکنوں کی عزت نفس کو کبھی مجروح نہیں ہونے دیا جائیگا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com