جھنگ (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی سیاسی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، آئندہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہو گی۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں کبھی بھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے، موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات ناممکن ہیں۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ تمام صوبوں میں جا کر انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ابھی کسی بھی پارٹی کیساتھ الحاق کا فیصلہ نہیں کیا، جب انتخابات کا وقت آئے گا تب فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری نے قبرستان لوہلے شاہ میں واقع اپنے والد کے مزار پر حاضری دی۔