لاہور / راولپنڈی (جیوڈیسک) لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں 3 مجرموں ندیم شہزاد، ثمر جان اور محمد ریاض کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ندیم شہزاد اور ثمر جان نے 1998 میں ایک بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جبکہ محمد ریاض نے شالیمار کے علاقے میں دو افراد کو قتل کیا تھا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی قتل کے2 مجرموں محمد اشرف اور ظفر اقبال کو پھانسی دیدی گئی، مجرموں نے 2002 میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 200 کے قریب مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔