لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
پنجاب حکومت صوبے میں لوگوں کے جان و مال گیس و بجلی کی بندش ایک طرف دوسری طرف حکومت غریب عوام پر بے جا ٹیکس لگا کر اس کے جسموں سے بچا کھچا خون نچوڑنا چاہتی ہے۔ کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت بہت ضروری ہے شفاف انتخابات سے منتخب جمہوری حکومت سے ہی ملک ترقی کرے گا۔
دھاندلی کا راستہ روکنا بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت جہاں عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے وہیں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی بھی اپنے عروج پر ہے حکومتی اقدامات باتوں کی حد تک ہیں عملی طور پر کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔