لاہور (جیوڈیسک) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امیدوارں کی شارٹ لسٹنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق امیدواروں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوئی تو ان کی امتحانی قابلیت کی جانچ پڑتال لازم ہو گی۔
میٹرک سے مقرر کردہ تعلیم تک امتحانات میں حاصل کئے گئے نمبروں کی بنیاد پر میرٹ لسٹ مرتب کی جائے گی۔ اس سلسلے میں فرسٹ یا سیکنڈ ڈویژن کی تفریق پالیسی کا حصہ نہیں۔
یہ تاثر درست نہیں کہ سیکنڈ ڈویژن لینے والے کسی آسامی کے لیے امتحان میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔