پنجاب :بارشوں اور سیلاب سے 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

Flood

Flood

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متاثرینِ بارش کے لیے امدادی اور ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب میں بارش اور سیلاب سے 103 افراد ہلاک اور 294 زخمی ہوئے۔ ڈی جی ریسکیو نے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی۔ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے۔ یہ سیلابی ریلا دوپہر بارہ بجے کے قریب قادر آباد پہنچے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ریلا جلالپور بھٹیاں میں وسیع پیمانے پرتباہی پھیلا سکتا ہے۔ پاک فوج نے پھالیہ سمیت دریائے چناب کےاردگر ددیگر علاقوں میں متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق پنجاب میں بارش اور سیلاب کے دوران 4 دنوں میں 103 افراد ہلاک، 294 زخمی ہوئے، لاہور میں 24 ہلاکتیں اور 80 زخمی ہوئے۔ 54 افراد کو فرسٹ ایڈ دیدی گئی۔ ساڑھے 8 ہزار اہلکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹی دیں رہے ہیں۔ شیخوپورہ کے علاقے جیون پورہ اور گاؤں لالوپھمن میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔