پنجاب میں بارشیں اور سیلاب ، چاول کی 35 فیصد فصل تباہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 5 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی باسمتی چاول کی 35 فیصد فصل تباہ ہوگئی، باسمتی گروئرز ایسو سی ایشن کے مطابق پنجاب میں شدید بارشوں اور دریائے راوی اور چناب میں سیلاب نے چاول کی کاشت والے علاقوں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ میں باسمتی چاول کی فصل تباہ کردی ہے۔

باسمتی چاول کی مجموعی فصل کا بیشتر ان متاثرہ علاقوں میں کاشت ہوتا ہے جسکے باعث 5 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی باسمتی چاول کی 35 فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے۔ اس نقصان سے سب سے زیاد متاثر کا شتکار ہوئے ہیں جن کے نقصان کا ازالہ آئندہ سال بھی مشکل نظر آتا ہے۔ گزشتہ مالی سال بھی باسمتی چاول کی برآمدی شرح 6 لاکھ ٹن رہی جبکہ چند برس قبل یہ شرح 12 لاکھ ٹن سالانہ تھی۔