لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،اسلام آباد، راولپنڈی ،گوجرانوالہ اور شیخو پورہ میں موسلا دھار بارش ہوئی،لاہور میں کالی گھٹائیں چھانے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔۔گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں بھی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور کافی حد تک ٹوٹ گیا ہے۔ اسلام اباد میں اب تک دو سو سترہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گرمی اور حبس کے ستائے لوگوں نے باران رحمت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔