پنجاب میں جاری بارشوں کے باعث چاول کی فصل تباہ

Panjub Rice

Panjub Rice

پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے پانچ لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی باسمتی چاول کی پینتس فیصد فصل تباہ ہو گئی ہے، باسمتی گروئرز ایسو سی ایشن کے مطابق پنجاب میں شدید بارشوں اور دریائے راوی اور چناب میں سیلاب نے چاول کی کاشت والے علاقوں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ میں باسمتی چاول کی فصل تباہ کردی ہے۔

باسمتی چاول کی مجموعی فصل کا بیشتر حصہ ان متاثرہ علاقوں میں کاشت ہوتا ہے جس کے باعث پانچ لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ مالی سال بھی باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم چھ لاکھ ٹن رہا تھا جبکہ چند برس قبل حجم بارہ لاکھ ٹن سالانہ تک ہوتا تھا۔