راولپنڈی (جیوڈیسک) پنجاب رمضان بازاروں میں عوام کو 10 کلو آٹا کا تھیلا 315 روپے کے رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا۔ راولپنڈی میں رمضان پیکیج اور بازاروں سے متعلق اہم اجلاس رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خوارک، ارکان صوبائی اسمبلی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی میں 41 رمضان بازار اور 196 رمضان دسترخوان لگائے جائیں گے۔ 41 ایگریکلچر چینل شاپس، 102 لائیو اسٹاک فیئر پرائس شاپس اور روز مرہ اشیا کی 124 فیئر پرائس شاپس بھی لگائی جائیں گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ رمضان بازاروں میں صفائی، فرسٹ ایڈ اور سیکیورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔