پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف حکام کی فلیگ میٹنگ

 Punjab Rangers

Punjab Rangers

سیالکوٹ (جیوڈیسک) پنجاب رینجرز اور بھارتی سیکورٹی فورسز کی فلیگ میٹنگ میں رینجرز حکام نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔

سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر ہونے والے اجلاس میں پنجاب رینجرز نے ان کارروائیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔ فلیگ میٹنگ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملک تعمیرات سے متعلق ایک دوسرے کو پیشگی آگاہ کرینگے۔