لاہور (جیوڈیسک) پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ واہگہ بارڈر پر رینجرز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں اسمگلنگ کی کوشش کررہا تھا۔
اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص بھارت کی طرف سے پاک سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ملزم کے قبضے سے شراب، پاکستانی کرنسی اور موبائل فون کی سمز برآمد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ واہگہ بارڈر کے بعد پنجاب رینجرز نے واہگہ کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے علاقے کا گشت بڑھا دیا ہے جبکہ قریبی بستیوں میں ہی سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔