پنجاب : بی اے،بی ایس سی کے نتائج، سرکاری کالج پوزیشن سے محروم

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اس ہفتے پنجاب میں بی اے اور بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کیا گیا، مگر حیران کن بات یہ ہے کہ کوئی بھی سرکاری کالج پہلی چھ پوزیشن حاصل نہیں کر سکا۔

تنائج یہ بتا رہے ہیں کہ پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبا کا تعلق نجی کالجوں سے ہے اور افسوس ناک بات یہ کہ صوبے کے کئی کالج 25 فیصد نتیجہ بھی نہیں دے سکے۔ 9 کالج ایسے بھی ہیں کہ جہاں کا نتیجہ 25 فیصد سے بھی کم رہا۔ ایک کالج ایسا بھی ہے جس کاایک بھی طالب علم پاس نہیں ہوسکا۔