لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے سبب سیلاب امڈ آیا۔ طغیانی سے کئی دیہات بہہ گئے۔ ریلوے کا نظام بھی مفلوج ہے جبکہ منہ زور بارش سے بیشتر فیڈرٹر ہونے سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔
لاہور میں شدید بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقے بھی بارش کی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں ہیں۔ ضلع نارووال کے نالہ ڈیک میں طغیانی کے سبب سیالکوٹ روڈ پر پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ شہر کے ریلوے ٹریک پر بھی پانی کھڑا ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔
نارووال میں سیلابی پانی سے دس سے زائد گاں زیر آب آگئے اور متاثرہ علاقوں کے لوگ بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ راجن پور شہر کے علاقے کوہ سلیمان میں بھی بار ش کے نتیجے میں پانی کے بہا میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اسی ہزار کیوسک کا ریلہ کاہ سلطان، اور چھاچھڑ سے ایک لاکھ تیس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ راجن پور کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پانی کے شدید بہا کی وجہ سے راجن پور میں سولہ فلڈ بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو فلڈ کے انتظامات کے لئے الرٹ کر دیا ہے۔