پنجاب کے دریائوں میں سیلاب کا زور ٹوٹ گیا ، سکھر بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ

Sukkur Barrage

Sukkur Barrage

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا زور ٹوٹ گیا ہے لیکن سندھ میں گدو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے ، تاہم پانی خطرے کے نشان سے نیچے رہنے کا امکان ہے ، پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی پانی سندھ میں داخل ہو گیا ہے۔

دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقامات پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران یہاں چار سے پانچ لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے ، پنو عاقل میں کچے کا علاقے کے پچاس سے زائد دیہات ڈوب گئے ہیں۔

قادر پور میں انتیس دیہات اور ہزاروں ایکڑ اراضی ڈوبی ہوئی ہے۔ کندھ کوٹ میں مزید چار دیہات زیرآب اّگئے ہیں۔ علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے تاہم سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ریلیف کیمپوں میں آنے کیلئے تیار نہیں۔ پنجند اور قادر آباد کے درمیان بند توڑنے کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی آ چکی ہے ، مظفر گڑھ کے سیکڑوں علاقے ابھی تک دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔