دی پنجاب سکول آف سائنسز گجرات محلہ سوندھی پورہ کی شاندار کارکردگی اپنے ایریا کے تمام سکولوں میں نمایاں کارکردگی
گجرات ( جی پی آئی ) دی پنجاب سکول آف سائنسز گجرات محلہ سوندھی پورہ کی شاندار کارکردگی اپنے ایریا کے تمام سکولوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ ہونہار طلباء لائبہ عباس نے 470نمبر حاصل کر کے سکول کا روشن کر دیا ‘ پرنسپل سر احسان ‘ چیئر مین محمد عنصر کی سربراہی میں دی پنجاب سکول آف سائنسز محلہ سوندھی پورہ کے طلباء و طالبات علاقہ کے عوام کیلئے کام کر رہے ہیں ‘ کلاس ششم تا دہم کے طلباء کیلئے تعلیم بالکل فری ہے ‘ علاقہ کے ممتا سیاسی و سماجی شخصیات نے سر احسان اور چوہدری محمد عنصر کو مبارکباد پیش کی ہے ‘ جن کی سربراہی میں سکول نے شاندار نتائج دکھائے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لائنز کلب انٹرنیشنل ہمہ وقت تربیت فراہم کرتا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ گورنر لائنز ڈاکٹر احمد شفیع
گجرات ( جی پی آئی ) لائنز کلب انٹرنیشنل ہمہ وقت تربیت فراہم کرتا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ گورنر لائنز ڈاکٹر احمد شفیع نے گزشتہ روز گجرات فرینڈز لائنز کلب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں کہا ہے کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب ایک متحرک کلب ہے ‘ جس کی کارکردگی قابل تحسین ہیں ‘ اور ہم تمام ممبران کو مبارکبا د پیش کرتے ہیں جو کہ لائنز کلب کے خدمت کے مشن میں آگے ہیں ۔ اور کام کر رہے ہیں ‘ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خدمت خلق کیلئے کام کر رہا ہے ‘ اور میں چاہتا ہوں کہ فرینڈز لائنز کلب کارکردگی کے لہٰذا سے پاکستان بھر میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں اہم مقام حاصل کرے ۔ صدر کلب ڈاکٹر ثوبان شاہد گجرات فرینڈز لائنز کلب کی کارکردگی پر تفصیلاََ روشنی ڈالی اور کہا ہے کہ اپنے سینئرز کی سربراہی میں خدمت خلق کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جمہوریت بچائو ریلی انعقاد گجرات ( جی پی آئی ) گجرات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جمہوریت بچائو ریلی انعقاد کر کے احسن قدم اٹھایاہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رانا مشرف علی ناز نے کیا ‘ انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت دشمن عناصر کو شکست دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ کیونکہ اس ملک بقاء جمہوریت میں ہے ‘ جب تک جمہوریت مستحکم نہیں ہوگی ‘ ملک ترقی نہیں کرے گا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دنیا بھر میں پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں اور چین سے ہونے معائدہ اور ترقی سے ہونے والے مذاکرات اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے ‘ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ جمہوری حکومت کے قدم مضبوط کرے تاکہ وہ بہتر طریقہ سے کام کر سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکمران سہارے ڈھونڈنے کی بجائے دھرنوں کے مطالبات تسلیم کریں: چودھری شجاعت حسین گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ حکومت کو سہارے ڈھونڈنے کی بجائے انقلاب اور آزادی مارچ کے مطالبات بلاتاخیر تسلیم کر لینے چاہئیں، دھرنا کی جانب سے راستہ چھوڑ دینے کے باوجود ڈاکٹر طاہرالقادری یا شرکاء پر دھاوا بولا گیا تو تمام تر نتائج کی ذمہ دار حکومت ہو گی، ن لیگ والوں کے جلسے جلوسوں پر اکسانے سے حالات مزید خراب ہونگے، حکومت کے تکبر، ضد اور نااہلی کے باعث ہی موجودہ صورتحال کا سامنا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی اور ضرب عضب کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستان کے تحفظ اور بقا کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ وہ سینیٹ کی ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈیفنس بجٹ پر بریفنگ کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے فوج کے سپاہی کی فلاح و بہبود اور شہداء کے پسماندگان کیلئے زیادہ سے زیادہ رقوم کی فراہمی پر زور یا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کوئی ایک فرد یا پارٹی مسئلہ حل نہیں کر سکتی، حکومت اگر توجہ دیتی تو تین ماہ پہلے حالات ٹھیک ہو سکتے تھے اب بھی یہ مطالبات تسلیم کر لیں تو ٹھیک ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف ملنا چاہئے، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انقلاب مارچ کا مقصد عام اور غریب آدمی کی حالت بہتر بنانا ہے۔ چیئرمین ڈیفنس کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہا کہ کمیٹی نے دفاعی بجٹ پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے یہ قومی بجٹ کا صرف 16 فیصد ہے جو دفاعی قوت برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سول اور ملٹری کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور کمیٹی کا ماحول نہایت خوشگوار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو پاک فوج، سابق صدر زرداری اور پارلیمنٹ کا سہارا لینے کی بجائے دونوں دھرنوں کے قائدین کے مطالبات پر توجہ دینی اور بات چیت کرنی چاہئے، جب مسائل سیاسی طور پر حل نہ ہوں تو عوام مجبوراً سڑکوں پر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نااہلی اور ضد کے باعث وزیراعظم کے پاس ڈی چوک کے سوا باقی اسلام آباد کے میئر کے اختیارات رہ گئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ خود ہی ان حالات کا احساس کریں اور ملک و قوم کو بحران سے نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جس زرداری کو الٹا لٹکانے کی باتیں کرتے تھے اور جس پارلیمنٹ کو ایک سال تک درخور اعتنا نہیں سمجھا اب ان کی منت سماجت کر رہے ہیں اور فوجی حکام کے ساتھ فوٹو بنوا کر عوام کو غلط تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج اس ملک کے وقار، تحفظ اور یکجہتی کی محافظ اور علمبردار ہیں۔ بعد ازاں چودھری شجاعت حسین سے ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر کلثوم پروین اور نصیب اللہ اچکزئی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔