قصور (محمد عمران سلفی سے) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مر کزی صدر میاں شبیر احمد ھاشمی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ہزاروں سکولوں کی رجسٹریشن کا عمل بند ہو نے سے تعلیمی ادرے بند ہونے کا خدشہ ہے۔نئی رجسٹریشن کے عمل میں بنے والی کمیٹیاں تاحال کام نہیں کر رہی ہیں ۔میٹرک تک فری تعلیم حکومت کی زمہ داری ہے لہذا رجسٹرڈ پرائیویٹ ادروں کو پیف کی تحویل میں لیا جائے۔
ان خیالات کااظہار اُنہوں نے پنجاب کے تمام ڈویزنل صدور کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی رجسٹریشن پالیسی تو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا شریف کی تعلیم دوست پالیسیوں کے مترادف ہے ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ رجسٹریشن کا پر انا نظام ہی بحال کیا جائے تا کہ ہزاروں کیس جو التوا کا شکار ہیں یہ مکمل ہو سکیں۔
اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے سینکڑوں سکولز جو کہ پنجاب ایجو کیشن فائونڈیشن کے ساتھ منسلک ہیں انکا مستقبل خطر ے میں ہے اگر پنجاب ایجو کیشن فائونڈیشن نے ان رجسٹرڈ سکول کیساتھ الحاق کی پالیسی منسوخ کی تو لاکھوں بچے تعلیمی میدان سے آئوٹ ہو جائیں گے۔
اس موقع پر پنجاب کے صدرمحمد اقبا ل چو ھان اور سیکرٹری اطلاعات محمد تنویر شاہد نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کو بند کر نا ہی کیوں پنجاب حکومت کی پالیسی بنتی جا رہی ہے ایک طرف تو رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کا کہا جا رہا ہے مگر ہزاروں فائلز صرف ٹیبلوں کی رونق بنی ہوئی ہیں ۔اگر یہی صورتحال رہی تو ہم اس عمل کا بائیکاٹ کر نے پر مجبور ہو جائیں گے ۔اس لیے میاں شہباز شریف سے التماس کرتے ہیں کہ سکولوں کو نیٹ ورک میں لانے کیلئے رجسٹریشن کا پہلے والا نظام ہی بحال کیا جائے۔