کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ڈگری کالج گراونڈ لیہ میں منعقد ہواٹورنامنٹ سیکریٹری غلام نبی کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل پنجاب پولیس اور العثمان شوٹنگ بال کلب لاہور کے درمیان کھیلا گیافائنل کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن اور سماجی رہنما شوکت جسکانی تھے ۔
مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور دونوں ٹیموں سے تعارف کے بعد فائنل میچ کا آغاز ہوا فائنل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی فائنل میچ آغاز سے اختتام تک دلچسپ اور سنسنی خیز رہا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد حاصل کی بیسٹ آف تھری پر مشتمل فائنل پنجاب پولیس نے العثمان کلب لاہور کو 2-1 سے شکست دے کر جیت لیا میچ کا اسکور 16-11 ،14-16 اور 16-14 رہا پنجاب پولیس کی جانب سے کپتان اشفاق احمد ،استاد نزیر، شاہد راو اور محسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ العثمان کلب لاہور کی جانب سے یوسف ظفر، ساجداور قیصر بھٹی نے بھی خوب ڈٹ کے مقابلہ کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن اور سماجی رہنما شوکت جسکانی نے پنجاب پولیس کے کپتان اشفاق احمد کو ونر ٹرافی اور 20 ہزار روپے کیش اور العثمان شوٹنگ بال کلب لاہور کے کپتان یوسف ظفر کو رنر ٹرافی اور 15 ہزار روپے کیش دیا ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر پنجاب پویس کے کپتان اشفاق احمد کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیاگیا۔