اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں بحال ہو بھی جائیں تب بھی سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا موجودہ شیڈول منسوخ کرنے کے سواء کوئی آپشن نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تین روز کی توسیع کے بعد انتخابی عمل ناممکن ہو چکا ہے۔
الیکشن کمیشن صرف عدالتی حکمنامے کا انتظار کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں اٹھارہ جنوری کو انتخابات کرانے کیلئے چند گھنٹوں میں تین کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے ہونگے جبکہ پنجاب میں 30 جنوری کو انتخابات کرانے کیلئے بارہ روز میں تیس کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹ کرنا ہونگے۔