سیلاب کے بعد دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاں میں پانی کی سطح تو کم ہوگئی لیکن پنجاب اور سندھ کے سیلاب زدہ دیہات اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں تو کچھ اب بھی امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔
دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کا بہا بتدریج کم ہو رہا ہے۔ تاہم سیلابی ریلوں کی زد میں آنے والے کچے کے دیہات تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ دیہات میں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث متاثرین سیلاب امدادی کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام سست روی سے جاری ہے۔ جس سے سیلاب سے متاثر لوگ نالاں نظر آتے ہیں۔ متعدد دیہات میں پانی اتر جانے کے بعد لوگ اپنے گھروں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثر کئی گھر مکمل تباہ تو کچھ خستہ حال ہوچکے ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں کی تعمیر کر رہے ہیں۔