اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 دسمبر کو جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبوں کو آگاہ کیا ہے کہ تیاریاں مکمل نہ کی گئیں توذمہ داروہ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں 18 اور پنجاب میں 30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا تھا جس کا شیڈول 29 نومبر کو جاری کیا جانا تھا، صوبوں کو اپنی تیاریاں 28 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم صوبوں کی جانب سے مقررہ وقت میں قانونی تقاضے مکمل نہ کیے جا سکے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اب دونوں صوبوں کو خط لکھ کر بتایا گیا ہے کہ 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائے گا، اس سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں