پنجاب اور سندھ میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن

Nominations

Nominations

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اور سندھ میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ کراچی میں ریٹرننگ افسروں کے تاخیر سے پہنچنے پر امیدوار پریشان ہوتے رہے الیکشن ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر امیدوار الجھن کا شکار ہیں۔

شیڈول کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ کراچی ساؤتھ میں امیدوار موجود ریٹرننگ افسر غائب۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے امیدواروں کو 8 بجے بلایا لیکن ریٹرننگ اور اسسٹنٹ رینٹرننگ افسران تاخیر سے پہنچے۔

امیدواروں کی جانب سے جب تاخیر پر توجہ دلائی گئی تو جواب ملا پندرہ منٹ لیٹ ہو گئے۔ کوئی بات نہی چار چار گھنٹے زیادہ کام بھی ہم ہی کرتے ہیں۔ کراچی کے پانچوں اضلاع کی یونین کونسلوں کے انتخابات میں گزشتہ دو دنوں میں پانچ ہزار سے زائد امیدواروں نے یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

لاہور میں ضلع کچہری میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔ ادھر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 852 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ، 140 مسترد کئے گئے ہیں۔ ریجنل الیکشن کمشنر آفس میں کاغذات مسترد ہونے کے خلاف 5 اپیلیں دائرکرائی گئیں۔