لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں پیرا ملٹری فورسز کو طلب کر لیا گیا۔
لاہور کی مختلف سڑکوں پر پولیس،ایلیٹ فورس اوررینجرزکی گاڑیاں گشت کررہی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے ختم کرانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا جب کہ چوک یتیم خانہ میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی۔
لاہور میں سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب بھی ٹریفک بلاک ہوگیا جب کہ ملتان میں بہاولپوربائی پاس چوک پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، احتجاج کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔