پنجاب میں شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کے بڑے مواقع موجود ہیں، رانا بابر حسین

Lahore

Lahore

لاہور : صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کے بڑے مواقع موجود ہیں، اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی بحران میں کمی لائی جا سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے سولر منصوبوں کے لئے 46مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

ملک کو غربت،بیروزگاری کے مسائل سے چھٹکارا دلانے اور ملک میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ ضروری ہےـحکومت توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہرممکنہ ا قدام اٹھا رہی ہےـ بے وقت کے احتجاج اور دھرنوں نے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے، اب تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ـملک سے اندھیرے دور کرنے کے لئے سب کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگیـتمام متعلقہ ادارے یکسو ہو کر نئے جذبے کے تحت فرائض سرانجام دیںـ

توانائی بحران نے تعلیم، صحت، زراعت سمیت سماجی ترقی کے تمام شعبوں کو بری طرح متاثرکیا ہےـ صنعتوں کے فروغ کے لئے توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا بے حد ضروری ہےـوزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔