لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سولر توانائی کے منصوبوں سمیت سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں جرمن سرمایہ کاروں کی مختلف منصوبوں میں دلچسپی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے جرمن سفیر نے ماڈل ٹاون لاہور میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے جرمنی کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سولر توانائی سمیت مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعلی شہباز شریف نے سفیر سے جرمن زبان میں بھی گفتگو کی، بعد میں وزیر اعلی اسلام آباد روانہ ہو گئے ،،جہاں مختلف اجلاسوں میں شرکت کے بعد سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے ،، ذرائع کے مطابق وہ فیصل آباد، چنیوٹ،راجن پور اور چاچڑاں کے سیلاب زدہ علاقوں میں جائیں گے۔