پنجاب (جیوڈیسک) کے کچھ علاقوں میں بارش سے گرمی کم ہوگئی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ پنجاب کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ کو ہسار مری میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ جس سے سیاحوں کومزے آگئے ہیں۔
گجرات، کھاریاں اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، ہزارہ، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، مالا کنڈ، پشاور ،کوہاٹ، بنوں ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش رالپنڈی میں 82 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد میں 73، پاراچنار میں 41 اور لاہور میں 38 ملی میٹر بارش ہوئی۔