پنجاب میں بسنت کا تہوار نہ ہونے پر نجم سیٹھی ملول

Najam Sethi

Najam Sethi

پنجاب میں بسنت کا تہوار نہ ہونے پر نگراں وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی بھی افسردہ ہیں جس کا اظہار انھوں نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کیا ہے۔

موسم بہار کی آمد کے موقع پر بسنت کا تہوار پنجاب میں ایک فیسٹیول بن گیا تھا، لیکن کئی سال اس تہوار کے موقع پر ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے پابندی عائد کردی ہے۔ جس کا پنجاب کے سیکولر اور آزاد خیال نگراں وزیر اعلی نجم سیٹھی کو بھی قلق ہے۔

سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں نجم سیٹھی نے کہاہے کہ اگرچہ وہ صوبے کے نگراں وزیر اعلی ہیں لیکن عدالت کی جانب سیپابندی کی وجہ سے ان کے ہاتھ پاں بندھے ہوئے ہیں اور وہ چاہتے ہوئے بھی اس فیسٹیول کی سرپرستی نہیں کرسکتے۔