پنجاب حکومت کا احتساب مکمل

NGO

NGO

حکومت پنجاب,نے اپنا احتساب کروانے کے لیے’ٹرانسپرینسی’ انٹرنیشنل سے گزشتہ چند روز قبل ایک معاہدے پر دستخط کردیے تھے۔ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل ‘کا مرکزی دفتر جرمنی کے شہر برلن میں واقع ہے جہاں یہ NGOعرصہ دراز سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔یہ(NGO)جرمنی میں کرپشن کے مسائل کے حل کرنے میںایک بڑا نام رکھتی ہے اوریہ دنیا کے بہت سے ممالک میں بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

معاہدہ کے مطابق پنجاب حکومت کے تین اہم ترین منصوبوں (١)میٹروبس پروگرام(٢)اجالا پروگرام(٣)لیپ ٹاپس سکیم پر 36ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جو کہ پنجاب حکومت کے مطابق اعدادوشمار ہے۔لیکن پاکستان کے دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے مطابق یہ اعدادوشمار مختلف ہیں.

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ئوںکی رو سے:
راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ میٹروبس کا منصوبہ 70ارب پر مشتمل ہے۔
قمرزمان کے مطابق یہ منصوبہ97ارب کی مالیت رکھتا ہے ۔
اس کے علاوہ محترم عمران خان (چئیرمین تحریک انصاف )کا کہنا ہے کہ پنجاب کا تمام بجٹ صرف فیروزپور روڈ پر ہی لگا دیا گیا ۔
مختلف جماعتوں کے رہنما ئوںکا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم سے میٹرو بس پروگرام کی بجائے اور کئی دوسرے منصوبے (تعلیمی اداروں کی بہتری ، ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اورجنوبی پنجاب کی محرومی کا خاتمہ بھی ممکن تھا)۔

چونکہ میٹرو بس ایک اچھا منصوبہ ہے جو کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بنایا گیا ہے اس منصوبے کی حوصلائی افزائی کرنے کی بجائے دیگر جماعتیںاس منصوبے کہ دیگر منصوبوں سے تشبہیہ دے کر ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہیں ہیں۔خدارا ۔! اپنی سیاسی مخالفتوں کی پیش نظر ایک اچھے منصوبے کے بارے میں نفرتیں نہ پھیلائیں۔۔۔!
لیکن یہ تو پاکستان کا رواج ہے کہ کوئی جو بھی اچھا کام کرے اس کے مخالفین نے اس کو برا بھلا ہی کہنا ہے ” میٹروبس” کے اس منصوبے کے خلاف بولنے والوںکو خود ایسے کئی منصوبے اب تک پورے ملک میں بنانے چاہیئے تھے . یہ تو ایک علیحدہ بات ہے .کہ نفرتیں تو خدا ھی ختم کرے۔

Imran Khan

Imran Khan

لیکن ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے” قمرزمان کائرہ ” ”عمران خان” اور” جناب پرویز الہی”کو علیحدہ علیحدہ خطوط بھیج دیئے تھے ۔ جس میں ان سے درخواست کی گئی تھی کہ اپنے اعتراضات کا تفصیلاً جواب دیں ۔اس منصوبہ میں ہونے والی کرپشن کے ثبوت دیں۔ جو ان کے پاس موجود ہیں . تاکہ عوام مسلم لیگ (ن)کے اصل چہرے کودیکھ سکے۔

(ن) لیگ کے تمام مخالفین کے لیئے (ن)لیگ نے اپنے گریباں ”ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل ” کے ہاتھ میں دیکر سنہری موقع پیدا کر دیاتھا۔اب تمام قومی رہنماوں کو جو مختلف جلسوں میں ان تینوں منصوبوں کی کرپشن کی مثال د یا کر تے تھے ا پنی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ثبوت پیش کرتے ، لیکن کسی نے بی ایسا نہ کیا ، ا و ر عو ا م سو چنے پر مجبو ر ہو گئی کہ ‘ن’ لیگ کے مخالفین نے میٹرو بس پروگرام کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے دعوئوںکا سہارہ لیا۔’ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل ‘ کی ر پو ر ٹ منظر عام پر آچکی ہے جس کے مطا بق پنجا ب حکو مت میٹروبس پروگرام کے دیے گئے اعدادو شمار30ارب تقریباً ٹھیک ہے،ا و ر رپو ر ٹ کے مطا بق ا س منسو بے پر 29 عرب 78 کڑ و ر کی لا گت آئی ۔اور پنجاب حکومت کے تقر یبآ اعدادو شمار صحیح ثابت ہوئے۔

پنجاب حکومت پر کرپشن کا الزام لگانے والے عدالت میں بھی جانا گوارا نہیں کرتے ۔ وہ چاہے عمران خان ، راجہ ریاض ، قمرزمان قائرہ یافا ر وق ستار ۔ ان لوگوں کے پاس کوئی مناسب حقائق پر مبنی ثبوت ہی نہیں.پنجاب میں ن لیگ کی جانب سے ہونے والی صوبائی ترقی کے مقابل کوئی موجود مثال نہیں ۔ پنجاب گونمنٹ کی ترقی اس بات کی زندہ مثال ہے کہ پنجاب میں ملک کے ہر کونے میں سے موجودلوگو ں کا روزی کمانے کے لئے موجود ہوناہی کافی ہے۔

ABDUL RAUF CHOUHAN

ABDUL RAUF CHOUHAN

تحریر : عبدالرؤف چوہان