پنجاب حکومت کی طرف سے جماعت دہم کی کتاب میں سے مضامین نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
Posted on March 25, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور(24مارچ 2013ئ)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے پنجاب حکومت کی طرف سے جماعت دہم کی اُردو کی کتاب میں سے اسلام کا نظریہ حیات ،حضرت عمربہترین منتظم،حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال اور حضرت شبلی نعمانی اور دیگر مصنفین کے مضامیں نکالنے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے اس حوالے سے اپنے رد عمل میں کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جماعت دہم کی کتاب میں سے مضامین نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اسلامی نظریہ حیات اور امت کے ہیروز کے مضامین نکال کر نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان پر ایک قدغن لگائی ہے۔ نظریہ پاکستان کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف کی جانے والی سازشیں قابل مذمت ہیں۔
پنجاب حکومت نے جاتے ہوئے بھی بیرونی طاقتوں کی ایماء پر اپنے عزائم پورے کرنے کی کوشش کی ،سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ملک میں مغربی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے سیکولر نظام تعلیم کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ان سازشوں کا آلہ کار بننا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔
انہو ں نے مزہد کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے آخری دنوں میں نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کے خلاف ایک گہری سازش کا حصہ بن کر یہ ثابت کیا کہ وہ نظریہ پاکستان کے حوالے سے دوہرا معیار رکھتی ہے۔
نظریہ اسلام اورنظریہ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے۔نظریہ اسلام اورپاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اس موقع پر جمعیت کے ناظم اعلیٰ
محمد زبیر صفدر نے کہا کہ ان مضامین کو فی الفور نصاب میں شامل کیا جائے اور نصاب تعلیم کو سامراجی طاقتوں کی ایماء پر ترتیب دینے سے گریز کیا جائے۔ نصاب تعلیم کے خلاف سازشوں کو کسی سورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ا گر پنجاب حکومت نے اپنا یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔