پنجاب حکومت کی تعلیم دوست پالیسی ہزاروں نفوس پر مشتمل گائوں سی پلاٹ پرائمری سکول سے بھی محروم سکول بنایا جائے مکینوں کا مطالبہ
Posted on October 8, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پیرمحل : پنجاب حکومت کی تعلیم دوست پالیسی ہزاروں نفوس پر مشتمل گائوں سی پلاٹ پرائمری سکول سے بھی محروم سکول بنایا جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل سی پلاٹ بستی جوکہ ہزاروں نفوس پر مشتمل قدیم آبادی ہے جس میں سولنگ نالیاں تودرکنار مکینوں کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سکول تک موجودنہ ہے۔
حالانکہ پنجاب حکومت نے ہرحال میں سوفیصد پرائمری تک تعلیم کا ٹارگٹ مقرر کر رکھا ہے سی پلاٹ بستی کے مکینوںنے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فی الفور سی پلاٹ بلال کالونی میں پرائمری سکول قائم کیاجائے تاکہ ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کے مکین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں۔