پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈی سی او نوازش علی نے دوسرے روز بھی 6 سکولوں میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا
Posted on March 10, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈی سی او نوازش علی نے دوسرے روز بھی 6 سکولوں میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکولوں میں پولیس سیکیورٹی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیاجبکہ ایک سنٹر میں 70 طلبہ کو سکول کی چھت پر بٹھانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سنٹر اور ہیڈ ماسٹر کو تحریری وارننگ دی۔
ڈی سی او نے جن امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ان میں گورنمنٹ ہائی سکولز بیو والی’ مالو کھوکھر’ بزرگ والی’ گرلز ہائی سکول کوٹلہ ارب علی خان’ ہائی سیکنڈری سکول دولت نگر شامل ہیں۔ ان تمام سکولوں میں پولیس سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی جس پر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور فوری پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی او بوائز ہائی سکول کوٹلہ ارب علی خان پہنچے جہاں 70 امیدار سکول کی چھت پر بیٹھ کر پیپر دے رہے تھے۔
انہوں نے صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ہیڈماسٹر اور سپرنٹنڈنٹ سنٹر کو تحریری وارننگ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امیدوار کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیںاور بوٹی مافیا کے خاتمہ کے لئے پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق موثر ترین اقدامات کئے جائیں۔