پنجاب میں مزید تین افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔ مزید تین افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 65 ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں تین نئے مریض سامنے آئے ہیں جو لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مریضوں کا تعلق پاکپتن، شیخوپورہ اور لاہور سے ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاو کے لئے کوششیں جاری ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ابھی تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ محکمہ صحت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔