لاہور(جیوڈیسک)لاہور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے 14 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے وزیراعلی شہبازشریف سے ماڈل ٹاون میں وزیراعلی کیمپ آفس میں ملاقات کی ، حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے وزیراعلی سے اپنے مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔
وزیراعلی نے ترجیحی بنیادوں پر ینگ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ینگ ڈاکٹرز نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ،ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید ،خواجہ سلمان ، سیکریٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ عارف ندیم ،ڈاکٹر فیصل مسعود جبکہ وائی ڈے اے کی جانب سے ڈاکٹر حامد بٹ اور ڈاکٹر عامر بندیشہ سمیت دس ارکان شریک ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو میں ینگ ڈاکٹرز کے رہنماوں نے کہا کہ وزیراعلی سے بات چیت میں تقریبا تمام معاملات طے پا گئے، وزیراعلی نے مطالبات سنجیدگی سے سنیاور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔