چارسدہ (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ دھرنے والے کہتےہیں ہمیں نوازشریف کا استعفیٰ لینا ہے،نواز شریف کا استعفیٰ کسی کا باپ بھی نہیں لے سکتا،یہ کون سا انصاف ہے کہ جہاں جیتے وہاں انتخاب اچھا، جہاں ہارے وہاں دھاندلی ہوئی۔
چارسدہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یارولی خان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ڈیڑھ سال بعد ایک شخص کو دھاندلی کی فکر پڑگئی،خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دے رہے،تینوں صوبوں کی اسمبلیوں سے استعفے دے دیے،آئی ڈی پیز بارش میں بے یارو مددگار پڑے ہیں،صوبے کا وزیراعلیٰ ناچ گانے میں مصروف ہے۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ بونیراور سوات آپریشن ہوا تو کس طرح پرانے پاکستان نےآئی ڈی پیزکی خدمت کی،اب نئے پاکستان میں آئی ڈی پیز سڑکوں پر بے یار و مدد گار پڑے ہیں، پچھلے 3 دنوں سے پنجاب کی جو حالت سیلاب نے بنائی وہ سب کے سامنے ہے، سیاست میں وقت کی قدر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شروع میں ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج ہوجاتی تو کیا براتھا،اس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے، کچھ لوگ فوج کو دعوت دے رہے ہیں وہی فوج کے اصل دشمن ہیں۔