پنجاب ٹیچر یونین ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد سرفراز بلا مقابلہ پنجاب ٹیچر یونین کے نائب صدر صوبہ پنجاب منتحب ہو گے ہیں
Posted on October 7, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ : پنجاب ٹیچر یونین ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد سرفراز بلا مقابلہ پنجاب ٹیچر یونین کے نائب صدر صوبہ پنجاب منتحب ہو گے ہیں۔ ملک خالد حسین اعوان بھگوال چئیرمین پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کھاریاں، راجہ آ فتاب احمد صدر ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل کھاریاں، چوہدری عنصر گجر صدر پنجاب ٹیچر یونین مرکز کھاریاں، اسلامیہ ہائی سکول ملکہ سے طارق مصطفی اعوان، راجہ ہمایوں ناصر ایڈووکیٹ، شیخ عبد الجلیل نے اُنہیں مبارکباد دی ہے۔
امید کا اظہار کیا ہے کہ ہے کہ وہ پہلے سے بڑھ کر اساتذہ برادری کی خدمت کریں گے۔ اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کریں گے۔ اساتذہ برادری کے مسائل اور مشکلات اعلی حکام تک پہنچائیں گے اور انہیں بطریق احسن حل کروائیں گے۔