Punjab Teachers Unions Schools Privatization Against Protest
حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) حکومت نے نظام َتعلیم کو تجارتی منڈی بنانے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس سے تعلیم غریب بچوں کی اپروچ سے باہر ہو جائے گی اور ان کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔مقررین کا پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کو روکنے اور اپنے مطالبات کے حق میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹرادھاکشن ریلوے پارک میں اساتذہ کا پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری میاں محمد اصغر کی زیرصدارت ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔
اس موقعے پر اساتذہ نے پوسٹر ، بینرز اور حکومت مخالف نعروں والے بیجز اٹھائے ہوئے تھے۔ اساتذہ نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوے کہا کہ حکومت نے نظام تعلیم کو تجارتی منڈی بنانے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس سے تعلیم غریب بچوں کی اپروچ سے باہر ہو جاے گی پانچ ہزار تعلیمی اداروں کو پنجاب ایجو کیشن فاونڈیشن کے حوالے کر دیا ہے۔
اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر اللہ بخش قیصر رمضان انقلابی اور منیر سندھو نے کہا کہ کسی طرح بھی گورنمنٹ آف پنجاب کو نہ ادارے ایجوکیشن فاونڈیشن کو دینے دیں گے اور نہ ہی ایجوکیشن اتھارٹی بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے دورے کر رہے ہیں اور اس ظالمانہ نظام کے خلاف احتجاجی طور پر پنجم اور ہشتم کے امتحانات کا بائیکاٹ کیا جاے گا اس موقع پر شیخ طارق۔افضال الہی ۔سرداربلاول۔سلطان حیدر ۔صدیق ساجد۔اور میاں محمد اصغر نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم اساتذہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ جان دے کر بھی کریں گے اور مرکزی قیادت کو یقین دہانی کروائی کے ہم آپکے شانہ بشانہ چلیں گے۔