اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب مین آپریشن کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی کا نیٹ ورک موجود ہے۔
جب تک حکمران دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے باہر نکل کر نہیں سوچیں گے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سیاسی فائدے بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی کیخلاف بھرپور کارروائی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا فورسز دہشت گردی کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔
پنجاب آپریشن کے نتائج ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں نکلیں گے۔