پنجاب میں ٹیکسٹائل ملوں کو فوری طور پر گیس کی سپلائی بحال کرنے کی ہدایت

Textile

Textile

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت پٹرولیم کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں ٹیکسٹائل ملوں کو فوری طور پر گیس کی سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران کسی بھی ٹیکسٹائل یونٹ کو گیس کی فراہمی معطل نہیں کی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل ملوں کو موسم سرما کے دوران گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے گیس کی سپلائی فوری بحال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف سے منظوری لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ پنجاب میں جن ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی تھی انہیں فوری گیس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

فیصلے سے وزارت پٹرولیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم وزیر پٹرولیم اس وقت ملک سے باہر ہیں۔