پنجاب، چوبیس گھنٹوں میں مزید تین افراد ڈینگی کا شکار، تعداد 89 ہو گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کا مرض بڑھنے لگا، 24 چوبیس گھنٹے میں مزید 3 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کا شکار ہونیو الے مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جبکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاو کے اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھر اور گرد و نواح کو خشک رکھیں اور کسی بھی صورت میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے ڈینگی کے پھیلاو پر اتوار کے روز نوٹس لیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ ہر ممکن طریقے سے ڈینگی کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔